راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر، عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز، اور چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی۔ سربراہ پاک فضائیہ کی آمد پر انہیں رائل سعودی ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے تاریخی اور شاندار استقبال کیا گیا.

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں دفاعی اشتراک کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے فضائی سربراہان نے موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیت، آپریشنل اشتراک اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے  کے امر پر زور دیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور پائیدار برادرانہ تعلقات کی واضح توثیق کا عملی نمونہ قرار دیا گیا.  دونوں فریقین نے دفاعی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرتے ہوئے اشتراکِ عمل کے دائرۂ کار کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دینی اقدار، باہمی احترام اور تزویراتی ہم آہنگی پر مبنی تاریخی اور برادرانہ تعلقات  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ اور کثیرالقومی مشقوں کے ذریعے عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کے ایک مضبوط ملٹی ڈومین فورس میں ارتقاء کو اجاگر کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے اس بات پر زور دیا کہ مئ 2025 جنگ کے دوران خلاء، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر، مخصوص ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے ڈومینز کا استعمال  فیصلہ کن ثابت ہوا، جو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت، موافقت اور عسکری تاثیر کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی دفاعی قیادت نے دونوں برادر ممالک کے مابین مضبوط رشتۂ اخوت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین قائم قریبی اور دیرینہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سعودی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل برتری اور حربی تیاریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہوا بازی اور ایرو اسپیس صنعت میں اسکی بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا سعودی عرب کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین پائیدار تزویراتی شراکت داری کے استحکام اور فعالیت کا مظہر ہے۔ یہ دورہ دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے ذریعے دوطرفہ تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سربراہ پاک فضائیہ پاک فضائیہ کی کرتے ہوئے کو مزید

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم