دادو: جعلی پولیس مقابلہ، جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7 سال قیدکی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز

دادو: (آئی پی ایس) جعلی پولیس مقابلے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

سیشن کورٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا یافتہ بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او پر 10 لاکھ روپے اور اے ایس آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی۔

پولیس کے مطابق سزا کا حکم سننے کے بعد تمام پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے پولیس اہلکاروں پر 2022 میں ایک شخص کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کا الزام تھا، بی سیکشن تھانے کے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کا وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان امریکا کا وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان پی ٹی آئی وفد اور سپیکر ملاقات پر قومی اسمبلی ترجمان کی وضاحت امریکا، چرچ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک وزیر عظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے امریکا کے بغیر نیٹو بے بس ہے، چین اور روس صرف ہم سے ڈرتے ہیں، صدر ٹرمپ وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی: وائٹ ہاؤس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جرم ثابت ہونے پر جعلی پولیس

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری