رجب بٹ کے وکیل اور مدعی وکلاء کے درمیان مذاکرات کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
سٹی42: رجب بٹ کے وکیل میاں اشفاق اور ان کے خلاف مقدمہ کروانے والے وکلاء کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف دائر تمام مقدمات اور درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مذاکرات کے بعد میاں علی اشفاق نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فریقین کے درمیان تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ان کے مطابق درج مقدمات کے محرکات کا جائزہ لیا گیا اور اس واقعے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک
میاں اشفاق نے کہا کہ تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، چاہے معاملہ ایڈووکیٹ ریاض سولنگی سے متعلق ہو یا ان کے موکل رجب بٹ سے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران کسی بھی فریق پر کوئی شرائط عائد نہیں کی گئیں اور معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پایا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تقریباً دس برس سے سندھ بھر میں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اس تنازع کے حل میں عامر وڑائچ نے اہم کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے مسئلہ خوشگوار ماحول میں انجام تک پہنچا۔
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔