جموں و کشمیر میں منشیات کا بڑھتا رجحان شدید تشویش کا باعث ہے، مفتی ناصر الاسلام
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
مفتی اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ معاشرہ متحد ہوکر منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد اور منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف بات کریں تاکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے جموں کشمیر میں منشیات کے تیزی سے پھیلتے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت سماج کے لئے ناسور بنتی جا رہی ہے اور نوجوانوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں، جسے روکنے کے لئے فوری اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ اگر معاشرہ، والدین، علماء، انتظامیہ مل کر سنجیدہ کوششیں کریں تو منشیات کے اس عفریت کو شکست دی جا سکتی ہے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔ مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ نوجوان لڑکے تیزی سے منشیات کی لت کا شکار ہو رہے ہیں، جو پورے معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ معاشرہ متحد ہو کر منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد اور منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف بات کریں تاکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
مولانا ناصر الاسلام نے خاص طور پر 17 سے 33 سال کی عمر کے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ منشیات کہاں سے آتی ہیں۔ اس دوران مفتی ناصر الاسلام نے والدین کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو حد سے زیادہ آزادی دینا انہیں منشیات کی لت کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منشیات کا عادی فرد پورے سماج کے لئے خطرہ بن جاتا ہے، اس لئے والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں اور صحبت پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں مزید سختی لائی جائے۔ انہوں نے منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ منشیات کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے ایک منفرد اقدام کے تحت سری نگر ضلع میں تقریباً 100 مساجد کے ائمہ کو منشیات، خصوصاً ہیروئن کے نقصانات سے متعلق بیداری مہم میں شامل کیا ہے۔ یہ ائمہ جمعہ کے خطبات کے ذریعے عوام کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کریں گے اور سماجی سطح پر اس کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ جموں کشمیر میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 13 لاکھ افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں، جو گزشتہ تین برسوں میں تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ 2022ء میں یہ تعداد تقریباً 6 لاکھ تھی۔ حکام کے مطابق وادی میں ہیروئن سب سے زیادہ استعمال ہونے والی منشیات بن چکی ہے، جس کے عادی افراد کی شرح تقریباً 95 فیصد ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفتی ناصر الاسلام نے منشیات کی لت منشیات کے کہ منشیات نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف
پڑھیں:
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام ہر اس عمل سے روکتا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام مساجد اور خطبات کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور قرآن سے وابستگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ