ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے، سڑک اور دیگر بڑے منصوبوں کی آڑ میں پلوامہ، شوپیان اور اسلام آباد کے اضلاع میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی قابض انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ترقی کے نام پر عام کشمیریوں کے بے روزگار کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے، سڑک اور دیگر بڑے منصوبوں کی آڑ میں پلوامہ، شوپیان اور اسلام آباد کے اضلاع میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، تاہم نیشنل کانفرنس کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ ریلوے اور سڑک منصوبوں کے نام پر کشمیریوں کو ان کی زمینیں اور باغات سے محروم کر رہی ہے جس سے سینکڑوں خاندانوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ قابض انتظامیہ کشمیریوں سے ان کی زرخیز زمینیں چھین رہی ہے جن پر سینکڑوں کشمیری خاندانوں کا روزگار منحصر ہے۔ انہوں نے سوالیہ کہا کہ قابض انتظامیہ کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے ان خاندانوں کے مستقبل کا کیا ہو گا جن کے باغات اور زمینیں ان منصوبوں کی نذر ہو جائیں گیں؟ جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ ان متاثرہ خاندانوں کے متبادل روزگار کے حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ پیش نہیں کیا۔ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت سے کہاکہ اگر وہ ہر متاثرہ خاندان کے کم سے کم چار افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تیار ہے تو پھر وہ لوگوں کی زمینیں حاصل کر سکتی ہے، بصورت دیگر ترقی کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے قابض انتظامیہ کے نام پر رہی ہے کہا کہ

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ