شہر کے مسائل کے ذمہ دار میئر کراچی سندھ حکومت ہے‘ مفتی عدنان
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے کہا ہے کہ عروس البلاد کہلانے والا شہر جو مسلسل تباہ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سندھ حکومت ہے جو ذاتی مفادات کے لیے ملک کے سب سے بڑے شہر و معاشی حب کا بیڑا غرق کررہے ہیں اور اگر شہر کا مزید کچھ عرصہ اسی طرح بیڑا غرق ہوتا رہا تو خدشہ ہے کہ شہر کراچی دنیا کے اہم شہروں کی فہرست میں نہیں رہے گا ان خیالات کا اظہار مفتی عدنان مدنی نے المدنی قرآن اکیڈمی شیر شاہ میں معززین شہر سے کراچی کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا مفتی عدنان مدنی نے کہا کہ شہر کراچی کے مسائل پر عدم توجہ شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بن رہی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور میئر کراچی بھی پیپلز پارٹی کے ہیں لیکن اس کے باوجود شہر کھنڈر بنتا جارہا ہے حالانکہ کراچی کے مسائل کا حل ملکی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے لیکن افسوس کراچی کے مسائل کے حل کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جارہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مسائل
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔