فیوچر ٹیک اسکولنگ سسٹم کا سندھ کلچر ڈے اور اسپورٹس سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) فیوچر ٹیک اسکولنگ سسٹم نے سندھ کلچر ڈے اور مختلف اسپورٹس سرگرمیوں کا شاندار انعقاد کیا، جس کا مقصد طلبہ و طالبات میں ثقافتی شعور اجاگر کرنا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر فیوچر ٹیک اسکولنگ سسٹم کے پرنسپل محمد شاہ رخ صدیقی نے الرحمن گرامر اسکول کے پرنسپل غلام مصطفیٰ صابر کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کو سراہا۔
سماجی رہنما اور انجمن فلاح و بہبود برائے خواتین کی چیئر پرسن بابرہ اسماعیل نے تقریب کے دوران کہا کہ ایسی تقریبات طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور انہیں اپنی ثقافت سے جوڑتی ہیں۔ انہوں نے سندھ کی ثقافت، روایات اور کھیلوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
تقریب میں طلبہ و طالبات نے سندھ کے روایتی لباس میں شرکت کی اور ثقافتی رنگ بکھیرے، جبکہ اسپورٹس سرگرمیوں میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔ اساتذہ، طلبہ اور مہمانوں نے فیوچر ٹیک اسکولنگ سسٹم کی اس کاوش کو سراہا اور اسے تعلیمی اداروں کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔
مجموعی طور پر یہ تقریب ایک کامیاب مثال بنی، جس میں طلبہ و طالبات نے اپنی ثقافت اور کھیلوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور تعلیمی اداروں میں ایسی تقریبات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔
چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔
کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔
یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار