سٹی 42:  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی ۔

وزیرِ اعظم  نے  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی اور پی ایس ایل کے انعقاد میں شریک انکی ٹیم کی کوششوں کی پزیرائی کی ۔وزیر اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں کھیلوں کی رونقین دوبارہ سے بحال ہوئیں.

وقت کے ساتھ ساتھ الحمدللہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگس میں سر فہرست بن گئی. پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی آکشن ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے.دو نئی ٹیموں کی شمولیت نے سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے.

نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک

 وزیرِ اعظم نے کہا نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری پاکستان سپر لیگ کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت و کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے.پاکستان سپر لیگ کے رواں برس کھیلوں سے کرکٹ کے شائیقین محظوظ ہونگے بلکہ نئے و نوجوان ٹیلنٹ کو موقع ملے گا. 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ایس ایل سپر لیگ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ