سعودی عرب مدینہ منورہ کی مسجد قبا میں گزشتہ سال کے دوران اندرون و بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کی تعداد 26 ملین سے تجاوز کر گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ ترقیاتی اتھارٹی نے جہاں شہر پُرنور میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے وہاں مسجد قبا کی توسیع کے حوالے سے بھی جامع منصوبے پر کام کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق منصوبے کے تحت 2500 مربع میٹر بیرونی صحنوں کی تزئین و آرائش کے علاوہ ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور بیرونی صحنوں میں نمازیوں کی سہولت کے لیے 150 چھتریوں کو نصب کیا گیا۔

مدینہ منورہ کی خوبصورت مسجد کے صوتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل 160 لاؤڈ اسپیکرز اسٹالز کئے گئے۔

اس کے علاوہ مسجد کے صحنوں میں 3 ہزار مربع میٹررقبے پر قالینوں کا انتظام کیا گیا۔

مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت زائرین کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ شہرِ مقدس میں سکون سے عبادت کرسکیں۔

واضح رہے کہ مسجد قبا اور اس کے صحنوں میں توسیع کا کام جاری ہے، مسجد کی گنجائش کو 66 ہزار نمازیوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔

منصوبے کا مقصد مسجد کی مذہبی اہمیت کو اجاگر کرنا اور طرز تعمیر کے ساتھ اس کے قریب واقع یادگاروں کو محفوظ بنانا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے