مفت عمرہ کا جھانسہ دیکر سعودی عرب آئس اسمگل کرنے والا خطرناک ڈیلر دھر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
جڑانوالہ:
پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے ایک سنگین اور ہولناک نیٹ ورک کا پردہ چاک کرتے ہوئے مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر زائرین کے ذریعے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے والے بڑے ڈیلر شاہ صدام کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے معصوم شہریوں کو عمرہ کروانے کا لالچ دے کر منشیات سعودی عرب بھجوائیں، جس کے نتیجے میں جھانسے میں آنے والی 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی زائرین کو سعودی عرب کی عدالت نے 25،25 سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ کامیاب کارروائی تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او محمد ریاض کی قیادت میں عمل میں لائی گئی، جہاں پولیس نے ملزم شاہ صدام کے قبضے سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش مختلف علاقوں میں چرس اور آئس کی سپلائی میں ملوث تھا اور ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، جس کے مزید کرداروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اس موقع پر ایس پی بختیار احمد کا کہنا تھا کہ علاقے سے منشیات کا مکمل خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، نوجوان نسل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :