data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260109-08-6
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جمعرات کو کراچی میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوصہ کشمیر کے مظلوم عوام پر ظلم کررہا ہے۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔عالمی برادری مقبوصہ کشمیر میں مودی کے مظالم بند کرائے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑیں گے آئندہ آزاد کشمیر میں حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہوگی۔آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں آزاد کشمیر میں اب پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے۔ 6ماہ کے بعد ہم الیکشن کروائیں گے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے بعد آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ مضبوط ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کراچی میں کشمیر ہاؤس ہونا چاہیے۔ ہم سندھ حکومت سے بات کریں گے کہ وہ زمین دیتے ہیں تو ہم کشمیر ہاؤس تعمیر کریں گے۔قبل ازیں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کشمیر کے ساتھ محبت ہمیں ورثے میں ملی ہے۔آزاد کشمیر میں کچھ عرصے میں مسائل پیدا ہوئے ہیںجن کی وجہ تحریکیں چلیں،ریاست کے نظام پر عوام کا اعتبار کمزور ہوا لیکن ہم تمام مسائل کو حل کریں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کہا کہ

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا