لاہورہائیکورٹ میں تعینات اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے پرپابندی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260109-08-14
لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں تعینات اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانیکاحکم دیدیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریماکس دئیے کہ عدالت میں داخل ہونیوالے ہرشحض کی مکمل جامع تلاشی لی جائے۔ ایس پی ہائیکورٹ سکیورٹی نے کہا دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے والے اہلکارکیخلاف کاروائی ہوگی،سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے موبائل فونز واپس لے لیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔