لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کر دیا۔ آئمہ کرام کے اعزاز میں سی ایم ہاؤس کے لان میں پُروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔ پنجاب میں پہلی بار66 ہزار سے زائد امام مسجد صاحبان کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ پیش کیا جائے گا۔ پراجیکٹ پر 20 ارب روپے صرف ہوں گے۔ شفافیت یقینی بنانے کیلئے آئمہ کرام کو براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی ہوگی۔ آئمہ کرام اعزازیہ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔ فروری سے آئمہ کرام کو وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ کے ذریعے مستقل ادائیگی ہو گی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی ڈاکو مینٹری چلائی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کو سٹیج پر بلا کر اعزازیہ کارڈ پیش کیے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سٹروک سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ سٹروک/فالج مینجمنٹ پروگرام سے پنجاب کے کسی بھی ضلع میں فالج اٹیک کا بروقت علاج ممکن ہو گا۔ پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں فالج کے علاج کے لئے مرحلہ وار سٹروک سنٹر بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مرحلہ وار سٹروک مینجمنٹ سنٹرز کا قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 30، پھر 15 اور آخر میں باقی 24 ضلعی ہسپتالوں میں سٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں ماہر نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین مکمل طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زندگیاں بچانے کے لئے عارضی طور پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھی سٹروک مینجمنٹ پروگرام کی سہولت میسر ہو گی۔ سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کے تحت فزییشنز ہائپر ٹرینڈ ہوں گے۔ فزیشن کو بھی’’ٹی پی اے‘‘اور’’ٹی این کے‘‘ انجکشن لگانے اور سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وسط فروری تک انجکشن اور ٹریٹمنٹ ٹریننگ کا ہدف مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’ٹی پی اے‘‘ انجکشن خریدنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں فالج کے علاج کے لئے جدید ترین ’’ٹی این کے‘‘ انجکشن فراہم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئمہ کرام معاشرے کے ستون اور دین کے علمبردار ہیں۔ آئمہ کرام کے لئے اعزازیہ کی خدمت کا موقع ملنے کو اپنا اعزاز سمجھتی ہوں۔ ہر غم یا خوشی کی تقریب میں علماء کرام ہی سے رہنمائی لی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام صاحب پراجیکٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اعزازیہ کارڈ کے اجراء پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ آئمہ کرام قابل احترام ہیں، کوئی مسئلہ ہوتو ان کی طرف دیکھا جاتا ہے کہا جاتا امام مسجد سے فیصلہ کرا لیں۔ سن کر دکھ ہوا کہ علماء کرام کی تنخواہ کے لئے ہر ماہ چندے کی آواز لگائی جاتی ہے مل ملا کر پانچ سے 10ہزار ہی بنتے ہیں۔ علماء کرام دین کا روشن چہرہ ہیں، صدا لگا کر خرچ اکٹھا کرنا افسوسناک ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ آج 2026ء میں بھی بہت سے مساجد کے امام کو صرف پانچ ہزار روپے پیش کیے جاتے ہیں۔ عام انسان کی طرح امام مسجد صاحب کو بھی ضروری اخراجات درپیش ہوتے ہیں۔ بہت کم آمدن میں روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل امر ہے۔ آئمہ کرام کو 15ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا تو نواز شریف نے کم از کم 25ہزار کرنے کی ہدایت کی۔ تھوڑی سی رقم سے اگر آئمہ کرام کے لئے آسودگی پیدا ہو سکتی ہے تو اس سے بڑھ کر کیا خوشی ہوگی۔ معاشرے میں آئمہ کرام کو ان کا مقام نہ دینا افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اعزازیہ پروگرام کا آغاز کیا تو منفی پروپیگنڈا شروع ہوگیا لیکن آئمہ کرام کی طرف سے مثبت رسپانس آیا۔ پنجاب میں تقریباً 80ہزار مساجد ہیں، 70ہزار مساجد سے مثبت جواب ملے، رجسٹریشن بدستور جاری ہے۔ اس ماہ آئمہ کرام کو پے آرڈر کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ اگلے ماہ سے مستقلاً اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی۔ 25 ہزار زیادہ نہیں، میڈیا کی وساطت سے مساجد انتظامیہ کو ریگولر معاونت جاری رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ اعزازیہ کارڈ سے ڈیجیٹل ادائیگی کا مقصد شفافیت اور آسانی ہے۔ آئمہ کرام حکمرانوں اور عوام کی تربیت کرتے ہیں، حقوق اللہ کو بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔ اعزازیہ حقیر سا نذرانہ اور تحفہ ہے، حکومت اور آئمہ کا قریبی رابطہ ہونا چاہیے۔ حکومت امور میں بہتری کے لئے آئمہ کرام کی معاونت اور مشاورت کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آئمہ کرام کو بیماری، بچوں کی فیس یا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو حکومت حاضر ہے۔ نماز پڑھنے والے امام کی بات سنتے ہیں، آپ حکومت کی آواز کو لوگوں تک پہنچائیں۔ کمزور ترین درجہ ہے۔ مشکلات آنے پر لوگ دین کی طرف رجوع کرتے ہیں، امام صاحب سے رہنمائی لیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ادب سے گزارش کرتی ہوں کہ فتنہ، ظلم اور زیادتی کسی بھی رنگ و نسل سے ہو برداشت نہیں۔ ظالم کو کٹہرے میں لا کر مظلوم کو انصاف دلانا ریاست کا فرض ہے۔ ریاست اپنے شہداء کے خون کا حساب لے گی۔ ریاست کبھی ملک کی سلامتی کیساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دے گی۔ پنجاب سے ڈالہ کلچر، خواتین بچوں کی بے حرمتی اور دن دیہاڑے قتل ختم کیے۔ پنجاب میں کسی فتنے کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کی سرزمین فتنے، ظالم اور مافیا کے لئے تنگ کر دی گئی ہے۔ لوگ آئمہ کرام کی بات سنتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح دینی فریضہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے کہا کہ ا اعزازیہ کارڈ کے سٹروک مینجمنٹ ا ئمہ کرام کو کے ذریعے کرام کی کرنے کی کے لئے

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار

اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33  ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط  بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے  کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ