data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اسپغول کو ایک آزمودہ قدرتی غذائی جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، خصوصاً معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے اس کا استعمال معمول ہے۔

طبی سائنس کے مطابق اسپغول دراصل فائبر کی ایک اہم قسم ہے جو ایک خاص پودے کے بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے اور جسم میں جا کر متعدد نظاموں پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ جدید تحقیقات میں اسپغول کے فوائد کو محض گھریلو ٹوٹکے تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ سائنسی بنیادوں پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسپغول نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ پانی جذب کر کے آنتوں میں نرم مادہ تشکیل دیتی ہے جس سے فضلے کے اخراج میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور قبض جیسے عام مسئلے سے نجات ملتی ہے۔ اسپغول کو پری بائیوٹک بھی قرار دیا جاتا ہے، یعنی یہ معدے میں موجود مفید بیکٹیریا کی افزائش میں مدد دیتی ہے۔ یہی بیکٹیریا جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، سوزش کم کرنے اور مجموعی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دل کی صحت کے حوالے سے بھی اسپغول کو مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق فائبر سے بھرپور سپلیمنٹس، جن میں اسپغول شامل ہے، خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ مخصوص مقدار میں فائبر استعمال کرنے سے خراب کولیسٹرول میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر اور فالج جیسے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

جسمانی وزن کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی اسپغول کو مفید سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسپغول معدے میں جا کر دیر تک پیٹ بھرے ہونے کا احساس پیدا کرتی ہے، جس سے غیر ضروری کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کھانے سے پہلے مناسب مقدار میں اسپغول استعمال کی جائے تو چند ماہ میں وزن کم ہونے میں مدد مل سکتی ہے، جس سے مٹاپے سے جڑے دائمی امراض کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اسپغول کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ تحقیقی شواہد کے مطابق فائبر بلڈ شوگر کی سطح کو اچانک بڑھنے سے روکتا ہے اور انسولین کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ماہرین اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ اسپغول کا استعمال اعتدال میں رہ کر کیا جائے۔ ضرورت سے زیادہ مقدار استعمال کرنے سے پیٹ میں گیس، اپھارہ، متلی یا درد جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق اور مناسب مقدار میں اسپغول کا استعمال ہی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں اسپغول اسپغول کو کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن