وزیراعلیٰ کے پی دورہ سندھ کیلئے اسلام آباد سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سندھ کے دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوگئے ہیں۔
اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ صوبائی کابینہ اراکین اور پارٹی پارلیمنٹیرینز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں، وزیراعلیٰ کا سندھ کا دورہ اسٹریٹ موومنٹ میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد پریس کلب جائیں گے۔ سہیل آفریدی پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی میں جیل اسیران سے ملیں گے، سہیل آفریدی 11 جنوری کو مزار قائد پر بڑا جلسہ منعقد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بروز ہفتہ ریلی کی صورت میں حیدرآباد جائیں گے، جہاں وہ حیدرآباد بار اور پریس کلب میں خطاب کریں گے، ہفتہ کے روز آئی ایس ایف کنونشن، پارٹی کابینہ اور معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔
شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی حیدرآباد اور کوٹری میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے، سہیل آفریدی اتوار کو آئی ایل ایف، وکلاء اور تاجر اتحاد ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ایم ڈبلیو ایم قیادت اور ضلع مشرقی میں میڈیا سے ملاقات کریں گے، سہیل آفریدی پیر کو سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملاقات کریں گے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی سے ملاقات شفیع جان نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ