تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعدادو شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 17ہزار 500کیوسک اور اخراج 17ہزار 100کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 9ہزار 400کیوسک اور اخراج 9ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 14ہزار 500کیوسک اور اخراج 14ہزار 500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 5ہزار کیوسک اور اخراج 5ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 7ہزار 400کیوسک اور اخراج 7ہزار 400کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ بیراج: جناح میں آمد 19ہزار کیوسک اور اخراج 15ہزار کیوسک، چشمہ میں آمد 17ہزار 600کیوسک اور اخراج 10ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد 12ہزار کیوسک اور اخراج 12ہزار کیوسک،گدو میں آمد 18 ہزار 300کیوسک اور اخراج 5ہزار کیوسک، سکھر میں آمد 6ہزار کیوسک اور اخراج 6ہزار کیوسک، کوٹری میں آمد ایک ہزار 100کیوسک اور اخراج ایک ہزار 100 کیوسک، تریموں میں آمد 10ہزار 400کیوسک اور اخراج 3ہزار 200 کیوسک، پنجند میں آمد 7ہزار 500 کیوسک اور اخراج 7ہزار 500کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1492.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریزروائر میں پانی کیوسک اور اخراج کے مقام پر آمد میں پانی کی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔