وزیراعظم شہباز شریف 2026 کا پہلا دورہ لندن کا کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف 2026 کا پہلا دورہ لندن ،برطانیہ کا کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف 17 جنوری کو نجی دورے پر لندن، برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ نجی نوعیت کا دورہ ہو گا۔
شہباز شریف نجی مصروفیات کے لیے دو روز لندن میں گزاریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف 19 جنوری کو لندن سے ڈیووس، سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی ڈیووس پہنچے گا۔
لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات سخت
وزیر اعظم ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں سالانہ عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کریں گے۔56 ویں عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس ، سوئٹزرلینڈ میں 19 جنوری سے 25 جنوری تک منعقد ہو گا۔وزیراعظم اجلاس کے موقع پر شریک دیگر عالمی راہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔