data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جنوری ممبر سازی کا مہینہ ہے۔ ہر یونین کونسل 4000 ممبر بنائے گی۔ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ذمے داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع وسطی کے کارکنوں کے اجتماع سے الفلاح مسجد نارتھ ناظم آباد میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن، سیکرٹری سہیل زیدی نے بھی خطاب کیا اور نائب امیر حارث علی خان نے درس قرآن دیا۔ اجتماع میں اگلے سیشن کے لیے علاقہ جات کے ناظمین کے استصواب کا اعلان کیا گیا۔ اپنے خطاب میں منعم ظفر خان نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی مفقود ہے، بنیادی حقوق سلب ہیں، عدالتیں بنیادی جمہوری حقوق سے بڑی حد تک غیر متعلق ہیں۔ انتخابی تنازعات اب تک حل نہیں ہو سکے ہیں۔ ورقی و برقی میڈیا پابند ہے اور سوشل میڈیا پر قدغن ہیں۔ یہ صورتحال جمہوری قوتوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے عوام کی رائے کو کچل دیا گیا۔ فارم 47 کے خلاف سب سے زیادہ بلند آواز جماعت اسلامی ہی کی ہے۔ ہم ان سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی بولتے ہیں جن کا حق مارا گیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے 21 جنوری تا یکم فروری ’’کراچی اولمپکس‘‘ کی تفصیلات بھی بتائیں۔ قبل ازیں امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملک کے مایوس کن حالات میں حوصلہ افزا پہلو یہ ہے کہ 78 سال میں پہلی بار عوام اپنے مسائل کی بنیادی وجہ سے آگاہ ہوچکے ہیں۔ یہ شعور عوام خصوصاً نوجوانوں کو درست سیاسی فیصلہ کرنے کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انقلاب جماعت اسلامی جیسی منظم اور نظریاتی جماعت ہی لا سکتی ہے۔ دوسری صورت میں افرا تفری پھیل سکتی ہے جو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی امانتیں عوام کو واپس کرنے کا وقت قریب آ رہا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام کو جماعت اسلامی سے منسلک کرنے کا کام بھی انجام دینا ہے۔ قبل ازیں سیکرٹری ضلع سہیل زیدی نے ناظمین علاقہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ علاقہ فاروق اعظم شادمان کے ناظم خرم مبین، مسلم ٹاؤن کے عتیق الرحمن، بفر زون کے اشرف الحق، الفلاح کے ضیا جامعی، علاقہ عثمان غنی کے خضر محمد، علاقہ عباسی اسپتال کے فرقان الٰہی، ناظم آباد کے رضی حسن اور علاقہ گلبہار کے ناظم نعمان صدیقی ہوں گے۔ ضلع وسطی کی ٹیم کا بھی اعلان کیا گیا جس میں نائب امرا قیصر جمیل، اویس یاسین، عرفان حسن، حارث علی خان، سیکرٹری سہیل زیدی، ڈپٹی سیکرٹریز عاطف علی خان اور حبیب حنفی ہوں گے۔ اس کے علاوہ شعبہ قرآن و سنہ، مالیات، جے آئی یوتھ، تربیت و امیدواران، مساجد، الیکشن سیل، بلدیاتی کوآرڈینیشن، الخدمت، مؤثر طبقات، نشرو اشاعت، پبلک ایڈ، اطفال، اور شعبہ نماز فجر کے ذمے داران کا بھی اعلان بھی کیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار