بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور ان کی مبینہ مسٹری گرل کرینا کوبیلیوٹ میں تعلق سے متعلق بڑا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں کارتک آریان کے حوالے سے ایک نئی افواہ نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی جس میں ان کا نام 17 سالہ برطانوی طالبہ کرینا کوبیلیوٹ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب صارفین نے کارتک اور مبینہ طور پر کرینا کوبیلیوٹ کی جانب سے الگ الگ شیئر کی گئی ساحلِ سمندر کی تصاویر میں غیر معمولی مماثلتیں دیکھیں۔

اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں کارتک آریان اور کرینا دونوں گوا کے مشہور سینٹ ریجس ہوٹل میں مقیم تھے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے علیحدہ علیحدہ کمرے لیے ہوئے تھے۔

اس حوالے سے ہوٹل انتظامیہ نے رازداری کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کسی بھی تبصرے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں

کارتك آریان کی 17 سالہ لڑکی سے رومانس کی افواہیں، گوا کی تصاویر وائرل

واضح رہے کہ چند دن قبل ریڈٹ پر اس وقت قیاس آرائیوں نے زور پکڑا جب کارتک اور کرینا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک ہی ساحل اور ایک جیسے تولیوں کے پس منظر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ کارتک کرینا کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے تھے، تاہم چہ مگوئیوں کے بعد انہوں نے اسے ان فالو کردیا تھا۔

مداحوں نے مزید کھوج شروع کی تو غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئیں کہ کرینا ایک لیتھوین نژاد طالبہ ہیں جو برطانیہ میں رہتی ہیں، جبکہ ان کی عمر کے حوالے سے بھی متضاد دعوے کیے گئے۔

اس تمام بحث کے بعد کرینا کے انسٹاگرام فالوورز میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کارتک آریان کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کارتک آریان

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف