گرڈ اسٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : گرڈ اسٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
پیسکو بورڈ نے گرڈ اسٹیشن پر کام کرنے والے عملے کیلئے ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ الاؤنس ایس ایس او، فٹر، ٹیسٹ انسپکٹر اور ہیلپرز کے اہل ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینجر الاؤنس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور یہ باقاعدہ بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا ہے۔
لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات سخت
اس اقدام کا مقصد وہ عملہ جو خطرناک حالات میں کام کرتا ہے، اس کی حوصلہ افزائی اور مالی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
پیسکو کے مطابق یہ الاؤنس گرڈ اسٹیشن پر کام کرنے والے تمام اہل عملے کو فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی محنت اور خطرناک ماحول میں کام کرنے کی خدمات کا مناسب اعتراف کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈینجر الاؤنس
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔