اسلام آباد: طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر کلاس فیلو کی جنسی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260110-08-16
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کو کلاس فیلو نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ طالبہ نے اپنے کلاس فیلو کے خلاف تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمے میں طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم محمد فیضان نے شادی کا
جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض تصاویر و وڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزم نے متعدد مرتبہ اپنے فلیٹ اور گاڑی میں بھی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کرلیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زیادتی کا
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔