Jasarat News:
2026-07-24@01:47:38 GMT

سرجانی میں غیر قانونی تعمیرات کانوٹس لینے کامطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

سرجانی میں غیر قانونی تعمیرات کانوٹس لینے کامطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد سے جہاں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں انار کلی سے متصل گلستان کاظم اور سیکٹر فائیو ،ڈی اور فائیو،میں،ایس آر 37, ایس آر 25 اور ایس آر 1&2 پر غیر قانونی تعمیرات کا کام زور شور سے جاری ہے تفصیلات کے مطابق گلستان کاظم میں لینڈ مافیا اور ایس بی سی اے کے لوگ ملکر بغیر کسی ماسٹر پلان اور جالی نقشوں کو بنا کر غریب کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں اور رہائشی علاقوں میں پیٹرول پمپ بینک شادی ہال اور ریسٹورنٹ کھل گئے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا لوگوں کو ڈراتے دھمکانے رہتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کے ہم درخواست کرتے ہیں کمشنر کراچی سید ڈی سی ویسٹ علی ذولفقار میمن صاحب سے ڈی آء جی ویسٹ سے کے ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار