جامعہ بنوریہ عالمیہ سمیت ملک کے دینی مدارس میں سالانہ امتحانات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ سمیت ملک بھر کے دینی مدارس میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیمی سال 2025-26ء کے سالانہ امتحانات میں جامعہ کے ملکی و غیر ملکی تمام شعبہ جات کے طلبہ و طالبات شریک ہیں، جو 15 جنوری تک جاری رہیں گے۔جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ پاکستان کی واحد بین الاقوامی دینی درسگاہ ہے جہاں 76 ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ ان طلبہ کے لیے عالمی معیار کے مطابق امتحانی نظم تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت درسِ نظامی، مختلف تخصصات اور شعبہ عصری تعلیم کے ملکی وغیر ملکی طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں سالانہ امتحانات کے آغاز کے موقع پر مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے امتحانی انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارسِ دینیہ کا تعلیمی اورامتحانی نظام شفافیت، دیانت اور میرٹ کی روشن مثال ہے، جہاں نقل، سفارش اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نہ صرف دینی علوم کے تحفظ اور فروغ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں بلکہ مفت اور معیاری تعلیم کے ذریعے وطنِ عزیز کی فکری، اخلاقی اور سماجی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ دینی مدارس ہر دور میں امت کی رہنمائی کا مرکز رہے ہیں اور آج بھی دنیا بھر میں مدارس کے فضلاء اور علماء علمی، دینی اور دعوتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے امتحانی عمل میں دیانت داری، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ تعلیمی معیار اور نظمِ امتحانات میں اپنی مثالی روایت کو برقرار رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جامعہ بنوریہ عالمیہ سالانہ امتحانات رہے ہیں
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔