Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:40:47 GMT

آئیں اجتماعی دانش سے ملکی مسائل حل کریں: محمود اچکزئی 

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

آئیں اجتماعی دانش سے ملکی مسائل حل کریں: محمود اچکزئی 

لاہور (آئی این پی) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی  نے کہا  ہے کہ عوام نے کمال کر دیا کہ تحریک انصاف جس کے پاس اپنی جماعت کا انتخابی نشان بھی نہیں تھا اس کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ووٹ دیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نہ شہباز شریف سے جھگڑا ہے اور نہ نواز شریف سے جھگڑا ہے،  نہ ہی کسی اور سے کوئی جھگڑا ہے۔ دنیا جہاں کی فوجیں جو کر رہی ہیں آپ اسی فریم میں رہیں تو آپ ہمارے بھائی ہیں۔ دنیا کو چلانے کے لیے ایک نظام دیا ہوا ہے اور سب کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔  محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں 46 فیصد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے رہ رہے ہیں اور ایسا نہیں ہے کہ ملک میں وسائل نہیں ہیں۔ آئیں اجتماعی عقل و دانش سے اس ملک کے مسائل کا حل نکالیں، چاہے وکلا ہوں، دانشور ہوں، کیمونسٹ ہوں جو بھی ہیں سب ملکر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو چلانے کا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے معاشرہ عدل کے بغیر چل ہی نہیں سکتا ہے۔ بے انصافی نفرتوں کو جنم دیتی ہے اور ہم نے بے انصافی کو ختم کرنا ہے۔ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، ظالم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں اور اگر ساتھ نہیں دے سکتے تو دعا کریں۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے حلف لیا ہے ہم ملک کا دفاع کریں گے، کوئی ملک فوج کے بغیر نہیں چل سکتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا