Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:59:07 GMT

پلاننگ کمشن کو بااختیار بنایا جائے: اسحاق ڈار، جدہ چلے گئے 

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

پلاننگ کمشن کو بااختیار بنایا جائے: اسحاق ڈار، جدہ چلے گئے 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے  گزشتہ روز  اقتصادی اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔  اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پلاننگ کمیشن کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ سٹرٹیجک پالیسی ترجیحات کے تعین اور پبلک انویسٹمنٹ  کی مؤثر نگرانی میں قائدانہ کردار ادا کرسکے۔ پلاننگ کمیشن کو وزیرِاعظم کی براہ راست قیادت میں ایک اعلیٰ ترین ادارے کے طور پر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو اقتصادی فیصلوں کے لئے مرکزی کلیئرنگ ہاؤس کا کردار ادا کرنا چاہئے جو وزارتوں اور ڈویژنز کو پالیسی میں تسلسل، مربوط ترقیاتی منصوبہ بندی اور پاکستان کے اقتصادی نظم و نسق کو مضبوط بنانے کے لئے پائیدار اصلاحات کے نفاذ میں رہنمائی فراہم کرے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اور موسمیاتی تبدیلی، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پلاننگ، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سینئر افسروں  نے شرکت کی۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  او آئی سی کی وزراء خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت  کیلئے جدہ چلے گے۔ وہ او آئی سی کے رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار