طاقتور طبقہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا چھوڑ دے، امیر جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ طاقتور طبقہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا چھوڑ دے۔
منصورہ لاہور میں تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ طاقتوروں سے کہتا ہوں عوام کا راستہ بند نہ کرو، جماعت اسلامی عوامی رائے کی طاقت سے ملک میں انقلاب برپا کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رشوت، ظلم اور جھوٹ کو فروغ دینے والے نظام پر قابض ہیں، قابض اشرافیہ نے عوام کو تعلیم، صحت، انصاف سے محروم کررکھا ہے، کسی کو آرٹی ایس بٹھا کر لانے اور فارم سنتالیس جیسے طریقے ترک کیے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں نوجوان نسل منشیات کا شکار ہورہی ہے، جماعت اسلامی نے نوجوانوں کیلئے زی کنیکٹ پروگرم شروع کیا ہے، حکمران طبقہ نئی نسل سے خوفزدہ ہے۔
حافظ نعیم نے بنگلا دیش کے حوالے سے کہا کہ یحییٰ، شیخ مجیب اور بھٹو ملک توڑنے کے ذمہ دار تھے، شیخ مجیب کی بیٹی نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے لیکن آج بنگلہ دیش کے عوام کی بڑی اکثریت بھارت سے نفرت کرتی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی بڑی طاقت بن کر ابھری ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔