فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی امیگریشن ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے جعلی شیئر کوڈ کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم محمد عمران کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عمران فلائٹ نمبر PC-131 کے ذریعے ترکی جانے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن امیگریشن کلیئرنس کے دوران پیش کیے گئے برطانیہ کے ای ویزا شیئر کوڈ کی تصدیق کرنے پر یہ جعلی نکلا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے یہ جعلی شیئر کوڈ نکاح نامے کی بنیاد پر حاصل کیا تھا۔

گرفتار ملزم

ملزم سے برآمد شواہد میں اونیزہ قریشی نامی خاتون کے ساتھ جعلی ایڈیٹ شدہ نکاح تصاویر بھی شامل ہیں۔ تمام دستاویزات اور ٹکٹس لاہور کے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے تیار کرائے گئے، جن پر ملزم نے کل 70 لاکھ روپے ادا کیے، جن میں سے 35 لاکھ پہلے ہی ادا ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

ملزم نے دوران تفتیش یہ انکشاف بھی کیا کہ اس کی قانونی شادی 2014 میں سمیرا خاتون سے ہوئی ہے اور ان کے 4 بچے ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیگریشن ٹیم ایف آئی اے جعلی شیئر کوڈ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امیگریشن ٹیم ایف ا ئی اے جعلی شیئر کوڈ

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا