data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد خطے میں ممکنہ سہ فریقی دفاعی تعاون پر عالمی سطح پر توجہ بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ ممکنہ اتحاد نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ اس سے آگے بھی طاقت کے توازن کو نمایاں طور پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ برس طے پانے والے دفاعی معاہدے کو اس ممکنہ توسیع کی بنیاد سمجھا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یہ اصول طے کیا گیا تھا کہ اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی گئی تو اسے دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ شق نیٹو اتحاد کے آرٹیکل فائیو سے مشابہ ہے، جو اجتماعی دفاع کے تصور کو مضبوط بناتی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ترکیہ، جو پہلے ہی نیٹو کا رکن ہے، اس اتحاد میں شامل ہو کر اسے مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی شمولیت سے اتحاد کو فوجی تجربے، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ حاصل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی مالی طاقت اور پاکستان کی منظم فوجی صلاحیتیں اس اتحاد کو ایک منفرد حیثیت دیتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سہ فریقی دفاعی اتحاد باضابطہ شکل اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر گہرے ہوں گے۔ رپورٹ میں عندیہ دیا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ معاہدے پر بات چیت کا امکان موجود ہے، جس کے بعد عالمی طاقتیں اس اتحاد کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیں گی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ممکنہ اتحاد خطے میں طاقت کے توازن کو نئے انداز میں ترتیب دے سکتا ہے۔ سعودی عرب کی معاشی قوت، پاکستان کی پیشہ ورانہ فوج اور ترکیہ کی جدید عسکری ٹیکنالوجی و تجربہ مل کر ایک مؤثر دفاعی بلاک تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس پیش رفت کو بعض مبصرین علاقائی سلامتی کے لیے ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔

عالمی سطح پر اس ممکنہ اتحاد کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔ کچھ ماہرین کے نزدیک یہ تعاون خطے میں استحکام کا ذریعہ بن سکتا ہے جب کہ دیگر کے مطابق اس سے جغرافیائی سیاست میں نئی صف بندیاں جنم لے سکتی ہیں، تاہم یہ بات طے ہے کہ پاک سعودی دفاعی اتحاد میں ترکیہ کی ممکنہ شمولیت آنے والے دنوں میں عالمی سفارتی اور دفاعی مباحث کا اہم موضوع بنے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دفاعی اتحاد کے مطابق اتحاد کو سکتا ہے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت