پی پی 167 لاہور کے انتخاب میں ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی خالی نشست پر پی پی 167 لاہور میں بلا مقابلہ انتخاب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی خالی نشست پر پی پی 167 لاہور میں بلا مقابلہ انتخاب کیا گیا جس میں ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
پی پی 167 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر محمد عمر مقبول کی جانب سے فارم 34 جاری کیا گیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخاب بلا مقابلہ مکمل کیا گیا۔
بیک ڈور کے راستے آپ کو نہیں بتا سکتے،ہم نے تحریکیں چلانی ہیں: محمود خان اچکزئی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد شفیع کی بلا مقابلہ کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور حلقہ پی پی 167 کے عوام کو مبارکباد دی۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی محمد نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں عوامی خدمت کا ثمر ہے۔ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کا سفر اب تیز تر ہوگا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی پی 167 لاہور ملک محمد شفیع بلا مقابلہ کیا گیا
پڑھیں:
لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
فائل فوٹوڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےلاہور میں بلدیاتی الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں 159 یونین کونسلز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں، 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں لاہور میں 274 یونین کونسلز تھیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی ابتدائی فہرست کے مطابق راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسل قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر کینٹ میں 29، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔
لاہور کے شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو جاری ہوگی۔