جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، ممتاز عالم دین ،رہنما جے یو آئی مولانا حافظ سلطان شہید ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والے ممتاز عالمِ دین اور جے یو آئی کے رہنمامولانا حافظ سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا حافظ سلطان محمد نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مفتی محمود ہسپتال میں آخری سانس لی۔
پولیس کے مطابق مولانا حافظ سلطان محمد وانا کے علاقے کونڑا چینہ میں واقع مدرسے کے قریب ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟
واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مدرسے سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں دھماکے کی زد میں آ گئے، زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مولانا حافظ سلطان محمد جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) وزیرستان کے رہنما، وفاق المدارس وزیرستان کے ذمہ دار اور ایک ممتاز دینی شخصیت تھے، ان کی شہادت پر امیر جے یو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا حافظ سلطان محمد کی شہادت کی خبر سے دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی شہادت قبول فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا کرے۔
امیر جے یو آئی نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ دار ملزمان کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مسلسل بڑھتی دہشت گردی انتہائی افسوسناک ہے اور ریاست شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس ۔ہفتہ10 جنوری، 2026
مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے اہلِ خانہ، کارکنوں، اہلِ علاقہ اور تلامذہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔