کراچی:

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مختلف بڑے محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن کی شکایات پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں وزیر اینٹی کرپشن سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ اینٹی کرپشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور مختلف محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن شکایات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ شکایات پر سخت اور فوری کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری تا 31 دسمبر 2025 کے دوران اینٹی کرپشن کی کمیٹی ون، ٹو اور تھری کے مجموعی طور پر 28 اجلاس منعقد ہوئے جن میں 536 کیسز اور 328 اوپن انکوائریز شامل تھیں۔ ان اجلاسوں کے دوران 23 ری انکوائریز، 15 کیسز بند، 103 کیسز متعلقہ محکموں کو ارسال، 43 کیسز ڈیفر اور 24 ایف آئی آرز کی منظوری دی گئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز علی ابڑو نے بتایا کہ سندھ بھر میں 22 مختلف محکموں کے خلاف مجموعی طور پر 13 ہزار 603 کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔ ان میں ایس بی سی اے کے خلاف 1022، کے ڈی اے 408، بلدیات 1623، ریونیو 2598، تعلیم 841، پولیس 1211، ورکس اینڈ سروسز 736، صحت 595، پبلک ہیلتھ 344، فوڈ ڈپارٹمنٹ 255، فاریسٹ 216 اور محکمہ آبپاشی کے خلاف 619 شکایات شامل ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران 9 ہزار 423 کیسز کی تصدیق موصول ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر 18 ہزار 288 کیسز زیرِ تصدیق اور 6 ہزار 835 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شکایات کے ازالے کی شرح سال 2023 میں 11 فیصد، 2024 میں 24 فیصد جبکہ 2025 میں 37.

37 فیصد رہی۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن عدالت اور فیلڈ سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ سندھ بھر میں 45 نئے کیسز موصول ہوئے، 812 کیسز عدالتوں میں بھیجے گئے، 2 افراد کو سزا سنائی گئی، 2 ٹریپ کارروائیاں اور 22 سرپرائز وزٹس کیے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر نے ہدایت دی کہ مختلف محکموں کے افسران کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن شکایات پر فوری اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ عوام کا اعتماد برقرار رکھنا ہر افسر کی اولین ذمہ داری ہے، ہر کیس میں بلا تعطل اور شفاف طریقے سے کارروائی یقینی بنائی جائے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مختلف محکموں اینٹی کرپشن شکایات پر محکموں کے کرپشن کی کے خلاف

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف