ارشاد بھٹی کا اہلیہ سما راج کے ساتھ شاہی فوٹو شوٹ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشاد بھٹی کا اہلیہ سما راج کے ساتھ بادشاہوں کے انداز میں کرایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ارشاد بھٹی نے اہلیہ کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں واقع ایک شاندار روف ٹاپ کا انتخاب کیا جہاں دونوں نے شاہانہ انداز میں فوٹو شوٹ کروایا۔ اس موقع پر سما راج نے ایک ویڈیو اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ شکریہ آپ نے میری سالگرہ کو یادگار بنا دیا، آپ کی موجودگی میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے، اللہ ہمیشہ مجھے آپ کی قربت سے نوازے، آمین۔ فوٹو شوٹ میں ارشاد بھٹی اور سما راج نفیس اور شاہانہ لباس میں ملبوس نظر آئے جبکہ پس منظر میں استنبول کی خوبصورتی نے مناظر کو مزید جادوئی بنا دیا، تصاویر میں جوڑے کے درمیان محبت سکون اور باہمی اعتماد نمایاں طور پر جھلکتا دکھائی دیتا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے سما راج کو سالگرہ کی مبارک باد دی جبکہ جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ فروری 2022 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک مشکل دور سے گزرے، 2024 میں انہوں نے اپنی دیرینہ دوست سما راج سے نکاح کیا جسے مداحوں نے خوشی، محبت اور دعاؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ارشاد بھٹی فوٹو شوٹ کے ساتھ
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔