Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:54:08 GMT

پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کی موجودگی کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کی موجودگی کا انکشاف

پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے لیے قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رواں برس فریم ورک میں تفویض کردہ اقدامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جن کے جغرافیے اور مالیت کے تعین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر جیولاجیکل سروے کیا جائے۔وزیراعظم نے رواں برس ملک میں جیم اسٹونز سے متعلق دو مثالی سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کی بھی ہدایت دی، تاکہ پاکستان کے ذخائر کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے۔تمام متعلقہ ادارے، صوبائی حکومتیں اور اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے عمل میں شامل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ عالمی معیار کی لیبارٹریز اور سرٹیفیکیشنز کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف