چودھری پرویز الہیٰ کا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
سٹی 42: مرکزی صدر پاکستان تحریکِ انصاف چودھری پرویز الٰہی جامعہ اشرفیہ پہنچے ۔
سرپرست جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی مرحوم کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔
چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی نے مولانا فضل الرحیم اشرفی مرحوم کی وفات پر مولانا تقی عثمانی، مولانا حافظ زبیر حسن، مفتی احمد علی، مولانا حافظ اسعد عبید اور دیگر علما و اساتذہ سے تعزیت کی۔اظہارِ تعزیت کے موقع پر مولانا حنیف جالندھری، مولانا احمد لدھیانوی اور حافظ جواد عبید بھی جامعہ اشرفیہ میں موجود تھے۔
رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟
چودھری پرویز الٰہی نے کہا مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ایک جید عالمِ دین اور ممتاز محدث تھے،مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات سے ملک ایک عظیم دینی شخصیت سے محروم ہو گیا.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فضل الرحیم اشرفی چودھری پرویز ال مولانا حافظ کی وفات
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔