دبئی : گلیوں میں کچرا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میونسپلٹی نے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کے لیے اسمارٹ کیمروں کے ایک نئے سسٹم کا آزمائشی مرحلہ شروع کر دیا ۔ یہ اقدام اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہر کی سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر نظر رکھنا ہے۔ میونسپلٹی کے مطابق اس مرحلے میں کوڑا جمع کرنے اور منتقل کرنے والی کچھ گاڑیوں پر اسمارٹ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ کیمرے حقیقی وقت میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کے تجزیے کی مدد سے کام کرتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ان کیمروں کے ذریعے سڑکوں، گلیوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات پر صفائی کی حالت کو مانیٹر کیا جاتا ہے اور غیر قانونی طور پر کوڑا پھینکنے کی جگہوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ کیمرے جو تصاویر لیتے ہیں وہ فوراً ڈیجیٹل سسٹم میں منتقل ہو جاتی ہیں، جہاں انہیں خصوصی ڈیش بورڈ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے فیلڈ میں موجود ٹیموں کو فوری کارروائی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ سسٹم خاص طور پر عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے، پرانا فرنیچر یا بھاری سامان غلط جگہ پر چھوڑنے جیسی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر 500 درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر مروان احمد بن غلیطہ نے کہا کہ یہ منصوبہ نگرانی کے سسٹم کو جدید بنانے، اعداد و شمار کی بنیاد پر فیصلے کرنے اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پائیدار پالیسیوں کی تیاری کا حصہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس معاملے پر ان سے مزید سوال نہ کیے جائیں۔
سونو نگم سے ایک حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔
رپورٹرز کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے پر سونو نگم نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ بار بار سوالات کیے جانے پر وہ کچھ برہم دکھائی دیے اور مختصراً کہا، ’’ابھی ہو گیا، بس۔‘‘ اس جملے کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
View this post on Instagram
نیٹ احتجاج پر متعدد شوبز شخصیات کا ردِعمل
سونو نگم کی خاموشی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نیٹ احتجاج پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، دُلکر سلمان، وجے ورما، نصیرالدین شاہ، انوپم کھیر، ہیما مالنی، پریتی زنٹا اور عمران خان سمیت متعدد فنکار اس معاملے پر مختلف رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ بعض نے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا جبکہ دیگر نے مختلف مؤقف اختیار کیا۔
واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔