بدین ،معمولی بات پر کسان کو قتل کرنے والا ریٹائرڈ فوجی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260111-08-4
بدین (صباح نیوز)بدین کے قریب پیرو لاشاری کے نواحی گاؤں ڈاہو کولہی میں کسان کیلاش کولہی کو گولی مار کر قتل کرنے والے ریٹائرڈ فوجی سرفراز نظامانی کو بدین پولیس نے میانوالی کے نواحی گاؤں سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سرفراز نظامانی کو بدین لایا جا رہا ہے۔ اس کی گرفتاری اس کے بھائی کی نشاندہی پر عمل میں آئی جسے ملزم کے بدلے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سندھ دوست اتحاد کے رہنما ڈاکٹر عزیز میمن نے قتل میں ملوث ملزم سرفراز نظامانی کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔