کراچی میں وفاقی وزیر صحت نے پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی (این این آئی)کراچی میں وفاقی وزیر صحت نے پہلا ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر افتتاح کردیا۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے فیڈرل گورنمنٹ ڈسپینسری سول ایوی ایشن میں شہر کے پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے مریضوں کا علاج جدید ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ممکن ہوگا، جس میں بیرونِ ملک موجود ڈاکٹر لائیو ویڈیو کال کے ذریعے مریضوں کا معائنہ کر سکیں گے۔سینٹر میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ سہولت خاص طور پر چھاتی، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسے پیچیدہ امراض کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اسپتالوں میں رش کم کرنا اور عوام کو گھر کے قریب معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مصطفی کمال نے بتایا کہ پاکستان اب مریض بنانے کی فیکٹری مین تبدیل ہوچکا ہے، جہاں لوگ معمولی بیماری کے لیے بھی بڑے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، جس سے نظام پر غیر ضروری دبا پڑتا ہے۔ اسی لیے حکومت بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنا رہی ہے تاکہ عوام گھر کے قریب معیاری علاج حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ کراچی کا پہلا ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر ہے اور مستقبل میں پورے ملک میں مزید ایسے سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ ہر شہری کو فوری اور معیاری علاج میسر ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر وفاقی وزیر صحت
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔