حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں میں دھکیلا گیا: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں میں دھکیلا گیا۔
حیدرآباد سے کراچی پہنچ کر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمارا راستہ روکا گیا، ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا، حیدر آباد سے کراچی پہنچنے میں ساڑھے 7 گھنٹے لگے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجبوراً ہمیں ویران راستوں سے ہو کر کراچی پہنچنا پڑا، میں کراچی پہنچ گیا ہوں جلسہ تو ہوگا۔
خیال رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں آج جلسے کی اجازت دے دی ہے لیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حیدرا باد سے کراچی ویران راستوں
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔