فلیٹ سے زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب، سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں علاقہ مکینوں کی بروقت اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک فلیٹ سے زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ خاتون کو عمارت کی تیسری منزل پر ایک کمرے میں قید کر کے رکھا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق بازیاب کرائی گئی خاتون کا تعلق شیریں جناح کالونی سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ خاتون کے سابق شوہر نے بچوں کے خرچ کی رقم دینے کے بہانے اسے فلیٹ پر بلایا، جہاں ایک ساتھی کی مدد سے اسے زنجیروں سے باندھ کر قید کیا اور بعد ازاں فرار ہو گیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے تین بچے ہیں اور شوہر سے علیحدگی کا معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، بچوں کی کفالت سے متعلق معاملات دونوں فریقین نے عدالت سے باہر طے کیے تھے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی لیکن اس کے باوجود سابق شوہر نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اسے غیر قانونی طور پر قید کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع قریبی فلیٹس میں رہنے والے مکینوں نے دی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم لطیف اور اس کے ساتھی امان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :