Express News:
2026-07-24@02:03:17 GMT

تعلیم، روزگار اور آزادی پر پابندیاں، افغان خواتین نے دنیا سے مدد مانگ لی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں خواتین کو درپیش صنفی امتیاز کے خلاف افغان خواتین نے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق خواتین کی ایک مشاورتی اور ایڈووکیسی تنظیم نے آٹھ ہفتوں پر مشتمل بین الاقوامی مہم "اب صنفی امتیاز ختم کریں" کا آغاز کر دیا ہے۔

افغان میڈیا چینل آمو ٹی وی کے مطابق اس مہم کا مقصد عالمی برادری کی توجہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کے تحت خواتین کو عوامی زندگی سے مکمل طور پر خارج کر دیا گیا ہے جبکہ لڑکیوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جس سے ایک پوری نسل کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

آمو ٹی وی نے برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ایلس میکڈونلڈ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ افغان خواتین اور لڑکیاں اس وقت ایک تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہی ہیں، جس پر عالمی سطح پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے مطابق افغانستان میں اب بھی تقریباً 22 لاکھ لڑکیاں اسکول جانے سے محروم ہیں، جبکہ یو این ویمن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر دس میں سے آٹھ لڑکیاں تعلیم، تربیت اور روزگار کے حق سے محروم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کے زیرِ اقتدار علاقوں میں خواتین کو سرعام کوڑے مارنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرینِ بین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کی جانب سے صنفی امتیاز کے خلاف عالمی مہم طالبان کے جبر کے خلاف ایک منظم اور جرات مندانہ اقدام ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق افغانستان میں خواتین پر پابندیاں نہ صرف انسانی حقوق بلکہ خطے کے استحکام کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج بن چکی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغانستان میں افغان خواتین میں خواتین کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار