مولانا فضل الرحمان کی جامعہ اشرفیہ آمد،مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
( شاہد سپرا)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےجامعہ اشرفیہ پہنچ کر مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے۔
مولانا فضل الرحمان نے صاحبزادہ مولانا زبیر حسن نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ سے تعزیت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحیم اشرفی علم و عمل کا حسین امتزاج تھے،ان کی وفات سے علمی حلقے یتیم ہوگئے ہیں۔
خوبصورت یورپی ملک نے نیاویزہ پروگرام متعارف کرادیا
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مولانا فضل الرحیم اشرفی سے ہمیشہ محبت کا رشتہ رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحیم اشرفی مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔