کراچی:

شہر قائد میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جب کہ ماہرین نے سردی کی شدت کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت دوسرے روز بھی سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری کے مطابق سردی کی موجودہ لہر منگل تک برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافہ حالیہ مغربی بارشوں کے نظام کے زیر اثر ہوا ہے، کیونکہ قدرتی عمل کے نتیجے میں مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہوائیں موجود ہوتی ہیں۔

امیر حیدر لغاری نے بتایا کہ سسٹم کے مکمل اخراج کے بعد سائبیرین ہوائیں فعال ہو جاتی ہیں جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی محسوس کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آئندہ 10 روز تک بارش کے کسی نظام کے اثرانداز ہونے کی توقع نہیں ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سردی کی

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری