ماہر مزدور قوانین محمود عالم سومرو ایڈووکیٹ کی رحلت
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کے سابق ڈائریکٹر قانون اور مزدور قوانین کے ماہر محمود عالم سومرو طویل علالت کے باعث دارالصحت اسپتال کراچی میں انتقال کرگئے۔
محمود عالم سومرو ایڈووکیٹ مزدور قوانین پر سند کا درجہ رکھتے تھے خصوصاً ای او بی آئی ایکٹ 1976 پر انہیں بھرپور عبور تھا۔ محمود عالم سومرو 1949 میں ٹنڈو آدم میں پیدا ہوئے آپ کے والد حکیم عبدالکریم سومرو ٹنڈو آدم میں مطب کرتے تھے۔ انہوں نے ابتدائی اور ثانوی تعلیم ٹنڈو آدم میں حاصل کی، نیو علی گڑھ کالج ٹنڈو آدم میں دوران تعلیم بہترین مقرر رہے اور مستحق طلبہ کے لیے مفت ٹیوشن سنٹر قائم کیا۔محمود عالم سومرو ایک سیلف میڈ انسان تھے انہوں نے اپنے والد کی شدید علالت کے باعث سلسلہ تعلیم ادھورا چھوڑ کر اپنے گھرانے کی کفالت کے لیے ٹنڈو آدم کی کھڈیوی اور بیڑی بنانے کارخانوں میں مزدوری سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا وہ کافی عرصہ تک کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں میں ٹھنڈی بوتلیں بھی فروخت کرتے رہے۔ محمود عالم سومرو نے 1963 میں حیدرآباد کا رخ کیا اور اس دوران متعدد ٹیکسٹائل ملز میں محنت و مشقت سے چھوٹی موٹی ملازمتیں کیں لیکن ملوں میں مزدوری کے ساتھ ساتھ انہوں نے مزید تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کے نتیجہ میں 1975 میں سندھ لاء کالج سے ایل ایل بی اور 1976 میں سندھ یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اپریل 1985 میں ایگزیکٹیو افسر قانون کی حیثیت سے ای او بی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
اس دوران ہیڈ آفس کراچی کے علاوہ کراچی شہر اور حیدرآباد اور سکھر کے ریجنل آفسوں میں خدمات انجام دیں۔ محمود عالم سومرو ترقی کے مدارج طے کرتے ہوئے
ڈائریکٹر لاء کے عہدہ تک پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے ای او بی آئی ایکٹ 1976 میں ترامیم کی غرض سے مختصر عرصہ کے لیے وزارت محنت و افرادی قوت اسلام آباد میں بھی خدمات انجام دیں۔ آپ ای او بی آئی کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد فرید چیمبرز صدر میں قائم اپنے دفتر میں قانون کی پریکٹس کرتے رہے اور اس دوران نیلاٹ سمیت دیگر اداروں میں زیر تربیت طلبہ کو مزدور قوانین پر لیکچر بھی دیتے رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمود عالم سومرو مزدور قوانین ٹنڈو ا دم میں او بی ا ئی انہوں نے
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔