Jasarat News:
2026-07-24@03:43:57 GMT

خواتین میں دل کی بیماریوں کی علامات مردوں سے مختلف

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دل کی بیماری دنیا بھر میں موت کی بڑی وجہ ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ بیماری مردوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ میں 6کروڑ سے زائد خواتین کسی نہ کسی قسم کی دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور خواتین میں موت کا سبب دل کی عوارض ہی بنے۔خواتین میں علامات مردوں سے مختلف ہوتی ہیں، اس لیے انہیں پہچاننا ضروری ہے۔ یہاں غیر معمولی علامات بیان کی جا رہی ہیں1.

بلا وجہ تھکن، مسلسل تھکن جو آرام کے بعد بھی ختم نہ ہو، دل کی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ دل کے پٹھوں میں خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے ہوتی ہے اور عام طور پر بڑے دل کے دورے سے پہلے ظاہر ہوتی ہے۔2. جبڑے یا گردن میں درد،جبڑے، گردن یا کندھوں میں درد کو اکثر دانتوں یا تناؤ کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ دل پر دباؤ کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ یہ درد عام طور پر دباؤ یا جسمانی مشقت کے دوران ظاہر ہوتا ہے۔3. سانس لینے میں دشواری،اچانک سانس پھولنا، خاص طور پر لیٹنے پر یا بغیر مشقت کے، دل کی ناکامی کی علامت ہے۔ یہ پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ایسی حالت میں ای سی جی کروا کر فوری علاج ضروری ہے۔4. متلی یا بدہضمی بار بار متلی، قے یا معدے کی خرابی دل کی تکالیف سے جڑی ہو سکتی ہے۔ یہ دل کے کمزور پمپنگ سے خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ 5.ہاتھوں یا ٹانگوں میں سوجن: ٹخنوں یا پیروں میں سوجن، جسے اوڈیما کہا جاتا ہے، دل کی کمزور پمپنگ سے پانی جمع ہونے کی علامت ہے۔ یہ سورج ڈھلنے کے بعد زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔6.غیر معمولی پسینہ یا چکر آنا،اچانک ٹھنڈے پسینے آیا چکر آنا دل کی بیماری کی نشانی ہو سکتی ہے، کیونکہ خون کا دباؤ کم ہونے سے دماغ متاثر ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دل کی بیماری ہوتا ہے

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق