data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زبیر گھانگھرا نے سائٹ ایریا میں پاسپورٹ آفس جانے والی سڑک سمیت صنعتی زون کی دیگر اہم سڑکوں کی انتہائی خراب اور خطرناک حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جگہ جگہ گڑھے اور ناہموار سطح نے نہ صرف عام ٹریفک کو مشکل میں ڈال رکھا ہے بلکہ لوڈڈ ٹرکوں، ٹریلرز اور کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی یہ راستے تقریباً ناقابلِ استعمال بن چکے ہیں۔ نتیجتاً صنعتی سامان کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے، ٹریفک جام معمول بنتا جا رہا ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔چیئرمین سائٹ نے مزید بتایا کہ خراب سڑکیں اور ناکافی روشنی رات کے وقت جرائم پیشہ عناصر کے لیے آسان ہدف بن چکی ہیں، جہاں فیکٹری مالکان، صنعتی عملہ اور ٹرک ڈرائیورز کو لوٹ مار اور ہراسانی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے صنعتی برادری میں خوف اور بے چینی کی فضا قائم ہو گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ صورتحال صرف کاروبار کو متاثر نہیں کر رہی بلکہ شہریوں کی جان، مال اور عزت بھی شدید خطرے میں ہیں، اور اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو کسی بھی وقت کوئی بڑا اور ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔چیئرمین زبیر گھانگھرا نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سائٹ حیدرآباد کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے منظور کیے گئے 1.

10 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مکمل طور پر جاری نہ ہونے پر تشویش ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ ترقیاتی کاموں میں فنڈز کا استعمال کورڈینیشن کمیٹی کی سفارشات اور منظوری کے بغیر کیا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں کورڈینیشن کمیٹی کی منظوری لازمی طور پر شامل کی جائے تاکہ فنڈز شفاف، منصفانہ اور مؤثر طریقے سے استعمال ہوں۔

اسٹاف رپورٹر

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور دیرپا پالیسی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات عوامی فلاح اور طویل المدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں متعارف کرانے کے لیے وزارتوں اور ماہرین کے درمیان مؤثر مشاورت یقینی بنائی جائے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم