راولپنڈی: بیٹوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ماں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260112-08-1
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ مندرہ کی علاقے ہرنال میں بیٹوں کے مابین جھگڑے کے دوران چھوٹے بیٹے کو بچاتے ہوئے ماں بڑے بیٹے کی چلائی گئی گولی لگنے سے دم توڑ گی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عمران موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ عمران نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی پر پستول تان لیا تھا، ماں بچانے آئی تو بیٹے کی چلائی گئی گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔