جہلم (نامہ نگار) وزیرمملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے اتوار کو اپنے انتخابی حلقے جہلم میں الیکڑو بس میں عام شہریوں کے ہمراہ سفر کیا اور اپنا ٹکٹ بھی خریدا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی جادہ میں الیکٹرو بس سٹاپ پر کھڑے ہوئے اور بس آنے پر سوار ہوئے شہریوں کے ہمراہ سفر کیا۔ وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے جہلم کے ڈی ایچ کیو میں امراض قلب کے علاج کے لیے قائم ہونے والی پنجاب کی پہلی ضلعی کیتھ لیب کا بھی دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ڈاکٹروں اور مریضوں سے گفتگو کی اور کہا کہ الحمدللہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جہلم کے عوام کو سفر اور علاج کی بہترین سہولیات ملی ہیں انہوں نے کہا کہ خود سفر کرکے الیکٹرو بس سروس کے معیار کو دیکھنا چاہتا تھا، مسافروں نے معیار کو بے حد سراہا ہے بسوں اور روٹس میں مزید اضافہ کریں گے۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ20  روپے میں جہلم سے دینہ اور منگلا تک  الیکٹرو بس سروس عالمی معیار کی سہولت دے رہی ہے۔ الیکٹرک بس اور کیتھ لیب کے دونوں وعدے عوام سے پورے کر دئیے،  خیبر پی کے کا وزیراعلی اپنے صوبے میں کام کرنے کے بجائے دیگر صوبوں کے دورے کر رہا ہے وہ پہیہ جام کرنا چاہتا ہے۔ مذاکرات کے عمل میں رکاوٹ بانی پی ٹی آئی ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں بات چیت کا عمل گزشتہ سال ہوا تھا ، پی ٹی آئی اٹھ کر گئی مذاکرات کے لئے پارلیمنٹ کے فلور سے بہتر کون سا فورم ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ