Jasarat News:
2026-07-24@01:44:23 GMT

خلا میں تیرتا آٹھ فٹبال فیلڈز کے برابر سیارچہ دریافت

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سائنس دانوں نے خلا میں ایک ایسا سیارچہ دریافت کیا ہے جس کا حجم تقریباً آٹھ فٹبال میدانوں کے برابر ہے اور جو تیزی سے گردش کر رہا ہے۔

2025 MN45 نامی یہ فلکی جرم نہ صرف رفتار میں غیر معمولی ہے بلکہ اب تک دریافت ہونے والے 499 میٹر سے بڑے سیارچوں میں سب سے تیز گھومنے والا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی چوڑائی تقریباً 709 میٹر ہے اور یہ اپنے محور کے گرد صرف 1.

88 منٹ میں ایک چکر مکمل کر لیتا ہے۔

یہ سیارچہ ہمارے نظامِ شمسی کی مرکزی سیارچوں کی پٹی میں سورج کے گرد گردش کر رہا ہے، جو زمین سے لگ بھگ 48 کروڑ 28 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس پٹی میں مختلف جسامت کے لاکھوں سیارچے موجود ہیں، جن میں بعض کا سائز 529 کلومیٹر تک بھی پہنچتا ہے۔

اگرچہ تمام سیارچے اپنے اپنے مدار میں حرکت کر رہے ہوتے ہیں، تاہم بعض کئی وجوہات کی بنا پر غیر معمولی رفتار اختیار کر لیتے ہیں، جن میں سورج کی شدید حرارت، دیگر سیارچوں سے ممکنہ ٹکراؤ اور ان کی ساخت میں شامل مادّے شامل ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک