تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 8 پروازیں منسوخ، فلائٹ شیڈول متاثر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی ایئرویز کی پرواز ٹی جی 342، کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 اور کراچی سے مسقط روانہ ہونے والی سلام ایئر کی پرواز او وی 511 منسوخ کر دی گئی۔
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 145 جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123 بھی منسوخی کی زد میں آ گئیں۔ کراچی سے سکھر جانے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 بھی آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئی۔
پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو متبادل انتظامات اور اگلی دستیاب پروازوں کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جانے والی کی پرواز کراچی سے کے باعث
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔