سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس طویل علالت کے بعد پیر کو لاہور میں 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

محمد الیاس چند دن قبل علاج کے لیے مقامی ہسپتال داخل ہوئے تھے جہاں ان کا آپریشن بھی کیا گیا۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض سے لڑ رہے تھے۔

الیاس نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران پاکستان کے لیے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے اور بعد ازاں چیف سلیکٹر کے طور پر قومی ٹیم کی خدمت بھی انجام دی۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک پوسٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر محمد الیاس کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

The Pakistan Cricket Board expresses deep sorrow on the passing of former Test cricketer and Chief Selector Mohammad Ilyas.

He represented Pakistan in 10 Test matches and later served on various PCB selection committees, including leading the Women’s Cricket selection panel.… pic.twitter.com/s4tECW548d

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2026

پی سی بی نے کہا کہ الیاس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے اور بعد ازاں پی سی بی کی مختلف سلیکشن کمیٹیوں میں خدمات انجام دیں، جن میں خواتین کی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی قیادت بھی شامل تھی۔

پی سی بی نے مرحوم کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی سی بی چیف سلیکٹر کرکٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی سی بی چیف سلیکٹر کرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس پی سی بی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق